مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مشہد مقدس میں محرم الحرام کی آمد کے موقع پر حرم مطہر حضرت امام رضا علیہ السلام کے گنبد مطہر پر سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کی عزا کا پرچم نصب کردیا گیا۔
گنبد مطہر رضوی پر پرچم عزا نصب کرنے کی تقریب میں حرم رضوی کے متولی حجۃ الاسلام والمسلمین مروی اور حرم مطہر کے بعض خادمین نے شرکت کی۔ محرم الحرام کی آمد کے موقع پر حرم مطہر رضوی کے تمام صحنوں کو بھی سیاہ پوش کردیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ